تازہ ترین

صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا...

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

سیف سے 10 سال چھوٹی ہوں تو انھیں فکر مند ہونا چاہیے، کرینہ کپور

کرینہ کپور اپنے شوہر سیف علی خان سے عمر میں 10 سال چھوٹی ہیں، بھارتی فلموں کی معروف ہیرؤن نے اپنے اور چھوٹے نواب کے درمیان عمر کے فرق پر لب کشائی کی ہے۔

کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ’عمروں کا فرق کب معنی رکھتا ہے، سیف ابھی پہلے سے کہیں زیادہ پرکشش ہیں، میں اس بات پر خوش ہوں کہ میں ان سے 10 سال چھوٹی ہوں اور اس بات پر انھیں فکر مند ہونا چاہیے۔‘

جب وی میٹ کی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ وہ 53 سال کے ہوگئے ہیں، عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ محبت اور عزت ہے اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ کس طرح لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

کرینہ اور سیف بالی وڈ کی چند بااثر جوڑیوں میں سے ایک ہیں جب کہ دنوں اپنے فیشن سینس کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔ بیبو اور چھوٹے نواب فلم ’ٹشن‘ کے سیٹ پر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے۔

جس دوران دونوں اداکار ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوئے وہ سنگل نہیں تھے۔ سیف اس وقت امریتا سنگھ کے شوہر تھے جن سے انھوں نے پہلی شادی کی تھی جب کہ کرینہ کا شاہد کپور کے ساتھ زور و شور سے عشق جاری تھا۔

کچھ عرصے تک ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار رہنے کے بعد دنوں 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، اس وقت بالی وڈ جوڑے کے دو بچے تیمور اور جہانگیر ہیں۔

Comments

- Advertisement -