اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

کرینہ کپور نے شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کے بارے میں اپنی رائے بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ میں ’بیبو‘ کے نام سے مشہور سُپر اسٹار کرینہ کپور نے انڈسٹری کے تینوں ’خانز‘ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔

بالی وڈ میں کیریئر کو چار چاند لگانے کیلیے کون سی اداکارہ سُپر اسٹارز شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے ساتھ اسکرین پر نہیں آنا چاہتی؟

تینوں خانز کا فلمی کیریئر شاندار ہے، انہوں نے انڈسٹری کو کئی سُپرہٹ فلمیں دیں۔ کرینہ کپور بھی اُن خوش قسمت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہیں سُپر اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کے مواقع ملے۔

متعلقہ: کرینہ کپور نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

حالیہ انٹرویو میں کرینہ کپور نے تینوں خانز کی عادات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان سنیما کے سلطان ہیں جبکہ سلمان خان صرف اپنی شخصیت پر بھروسہ کرتے ہیں۔

اداکارہ نے عامر خان کے بارے میں اپنی رائے دی کہ وہ صرف کام پر توجہ دیتے ہیں، وہ کرداروں میں پوری طرح دھل جاتے ہیں، وہ صرف کام کے بارے میں خیالات رکھتے ہیں۔

کرینہ کپور نے حال ہی میں او ٹی ٹی ڈیبیو کیا۔ اداکارہ کو سوجوئے گھوش کی پُراسرار تھرلر فلم ’جانِ جاں‘ میں مرکزی کردار نبھاتے ہوئے دیکھا گیا۔

علاوہ ازیں وہ فی الحال راجیش کرشنن کی فلم ’دی کریو‘ کیلیے شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ تبو اور کریتی سینن کے ساتھ نظر آئیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں