جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

کیا کرینہ کپور رمضان کے روزے رکھتی ہیں؟ اداکارہ کی پہلی بار لب کشائی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ کرینہ کپور نے شادی کے بعد ماہِ رمضان میں روزے رکھنے سے متعلق زیرِ گردش قیاس آرائیوں پر لب کشائی کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ سوال زیرِ بحث تھا کہ آیا کرینہ رمضان کے روزے رکھتی ہیں یا نہیں۔ اداکارہ کی ایک پرانی ویڈیو دوبارہ منظرِ عام پر آئی ہے جس میں وہ واضح طور پر کہتی سنائی دیتی ہیں کہ وہ رمضان المبارک کے روزے نہیں رکھتیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Trending Pk (@thetrendingpk2025)

واضح رہے کہ کرینہ کی شادی اداکار سیف علی خان سے ہوئی تھی جسے بین المذاہب ہونے کی وجہ سے سوشل اور روایتی میڈیا میں خصوصی توجہ حاصل رہی۔ بعض حلقوں کی جانب سے اس شادی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

ایک انٹرویو میں سیف علی خان نے کرینہ کپور خان کو غیر معمولی شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ کرینہ ان کی زندگی کا حصہ ہیں کیونکہ وہ نہایت صابر اور محبت کرنے والی شخصیت ہیں۔

کرینہ کپور کی لیونل میسی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

سیف کا دوران انٹرویو کہنا تھا کہ کرینہ نہ صرف ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں بلکہ گھر اور خاندان کے معاملات میں بھی تخلیقی اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتی ہیں اور ان کی خوشی ہمیشہ ان کی اولین ترجیح رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں