بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

بیٹے کی پیدائش کے بعد کرینہ انڈسٹری میں دوبارہ سکہ جمانے کے لیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور بیٹے کی پیدائش کے بعد شوبز کی دنیا میں دوبارہ انٹری دینے کے لیے تیار ہیں اور وہ ایک بار پھر خوبصورت نظر آنے اور موٹاپا ختم کرنے کے لیے سخت محنت کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا شمار فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکارؤں میں ہوتا ہے انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

بالی ووڈ اداکارہ نے شادی اور پھر زچگی کے بعد فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم اب وہ ایک بار پھر سے انٹری کے لیے تیار ہیں، کرینہ کپور بیٹے کی پیدائش کے بعد بڑھنے والے وزن اور خود کو فٹ رکھنے کے لیے جم میں سخت محنت کررہی ہیں۔

کرینہ نے اضافی وزن گھٹانے کے لیے جم میں داخلہ لے لیا ہے، ورزش کے دوران اداکارہ کی کچھ ویڈیوز بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کی گئیں جو بہت مقبول ہوئی اور مداحوں نے کرینہ کے اقدام پر مسرت کا اظہار بھی کیا۔

ویڈیوز دیکھیں

Kill that core ! @ithinkfitness #andthenweyak

A post shared by Amrita Arora (@amuaroraofficial) on

Kettle bell squats ….burnnnnnn ‍♀️‍♀️ #andthenweyak

A post shared by Amrita Arora (@amuaroraofficial) on

When the mean gurls get on with their mean Saturday workout ‍♀️‍♀️ #beeboamu #fitnstrong #saturdaymotivation

A post shared by Amrita Arora (@amuaroraofficial) on

And this was only the 2nd set of the entire workout !!!!Gutsssssssssssss ✌️✌️

A post shared by Amrita Arora (@amuaroraofficial) on


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں