اشتہار

سیف علی خان پر قاتلانہ حملے کے بعد کرینہ کپور 6 ماہ تک سو نہ سکیں

اشتہار

حیرت انگیز

(4 نومبر 2026): بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوہر سیف علی خان پر گھر میں ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد 6 ماہ تک نہیں سو سکیں۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور اور سیف علی خان نے ’کافی ود کرن‘ کے حالیہ ایپی سوڈ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اُس رات کو یاد کیا جب ایک حملہ آور ان کے گھر میں داخل ہوا اور اداکار پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

اس کے بعد پھیلی افراتفری کو یاد کرتے ہوئے کرینہ کپور نے بتایا کہ وہ سڑک پر بھاگتی ہوئی ’رکو، رکو‘ پکارتی رہیں۔ اس تجربے کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کسی فلمی منظر جیسا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور اور شاہ رخ خان کی 15 سال بعد اسکرین پر ایک ساتھ واپسی

سیف علی خان نے اس رات کو بدترین رات قرار دیا۔ انہوں نے اپنے زخموں کی شدت اور خود کو پرسکون رکھنے کی مشکل کے بارے میں بھی بات کی۔

جوڑے نے اس واقعے کے بعد رشتہ داروں اور دوستوں کی جانب سے ملنے والی حمایت کو بھی سراہا۔

یہ واقعہ 16 جنوری 2025 کی صبح سویرے پیش آیا جب ایک حملہ آور ممبئی کے علاقے باندرہ میں جوڑے کے اپارٹمنٹ میں گھس آیا اور ان کے گھریلو ملازم کا سامنا کیا۔

سیف علی خان نے مداخلت کی اور تصادم پرتشدد ہوگیا، جس کے نتیجے میں اداکار کو چاقو کے متعدد زخم آئے۔ انہیں آٹو رکشہ میں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا چھ گھنٹے طویل آپریشن ہوا اور انہیں 21 جنوری کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں