بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ بیٹا تیمور علی خان دادا کی طرح انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سیف علی خان سے شادی کرنے والی اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بچوں کو اپنے راستے خود چننے کی آزادی ہو۔
اداکار نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ان کے بڑے بیٹے تیمور علی خان کی نظریں پہلے ہی بالی ووڈ سے بہت دور اپنے کیریئر پر مرکوز ہیں وہ کرکٹ یا فٹ بال کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
ہنومان داس کے ساتھ گفتگو میں کرینہ نے انکشاف کیا کہ تیمور یا تو کرکٹر بننا چاہتا ہے یا فٹبالر کیونکہ اس کی ان دو کھیلوں میں بہت دلچسپی ہے، میں نے بیٹے سے کہا کہ آپ کو دیکھا ہے آپ یہی کرنا چاہتے ہیں؟ وہ کہتا ہے، ‘ہاں، میں عالمی سطح پر فٹ بال یا کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔
یہ پڑھیں: کرینہ کپور نے بیٹوں کی پرورش کے انوکھے اصول بتا دیے
انہوں نے مزید کہا کہ کون جانتا ہے، ہو سکتا ہے کہ وہ اپنا خیال بدل لے جو ٹھیک ہے، ایسا نہیں ہے کیونکہ وہ ایک فلمی گھرانے سے ہے اسے اداکار بننا ہے، ہم اسے صرف تجربہ پیش کر سکتے ہیں، میں کبھی کرکٹ یا فٹ بال میں نہیں تھی لیکن مجھے تیراکی کا بہت مزہ آتا تھا۔
واضح رہے کہ تیمور کے دادا منصور علی خان پٹودی نے ایک دہائی تک ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی، جب کہ ان کے والد افتخار علی خان پٹودی ہندوستان اور انگلینڈ دونوں کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلے۔
اس سے قبل اپنی بھابھی سوہا علی خان کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں کرینہ نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے بیٹے تیمور اور جے اداکاروں سے زیادہ کھیلوں کی شخصیات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تیمور اکثر ان سے پوچھتے ہیں کہ کیا وہ کرکٹرز روہت شرما اور ویرات کوہلی سے دوست ہیں یا فٹبالر لیونل میسی کو جانتے ہیں۔ اداکار نے واضح کیا کہ ابھی تک انہیں ڈرامہ یا اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔


