تازہ ترین

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

یہ کس اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

شوبز فنکاروں کی جانب سے اکثر اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بڑی بہن کرشمہ کپور کی 48ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی بچپن کی تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

کرینہ کپور نے کرشمہ کی بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمارے خاندان کا فخر تمہاری یہ تصویر میری سب سے پسندیدہ ہے، آج سب بولو ہیپی برتھ ڈے ٹولولو۔‘

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور بالی ووڈ شخصیات سمیت مداح بھی کرشمہ کو سالگرہ کی مبارک باد دے رہے ہیں۔

Would love to work with Kareena: Karisma Kapoor

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بالی ووڈ فنکار اپنی بچپن کی تصاویر شیئر کرچکے ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

Comments