منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

’کوئی ہمیں ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی دو نامور اداکاراؤں عالیہ بھٹ اور کرینہ کپور کی ایک ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

عالیہ بھٹ اور کرینہ کپور نے آج اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تصاویر پوسٹ کیں جن میں دونوں کو ایک ساتھ میک اپ روم میں دیکھا جا سکتا ہے۔

عالیہ بھٹ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’کوئی ہمیں ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرے کیونکہ ہم دونوں سیٹ پر زیادہ تر ایک ساتھ آئینہ دیکھنے میں مصروف رہتے ہیں۔‘

- Advertisement -

کرینہ کپور عالیہ بھٹ کے شوہر اداکار رنبیر کپور کی کزن ہیں۔ اداکاراؤں نے آج تک کسی بھی فلم میں ایک ساتھ مرکزی کردار نہیں بنھایا۔

مذکورہ تصاویر پر جہاں مداحوں اور دیگر انسٹاگرام صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا وہیں کچھ بالی وڈ کی شخصیات بھی کمنٹس کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

نامور فلمساز کرن جوہر نے لکھا کہ ’اس کاسٹ کیلیے ہمیں فوری طور پر ایک فلم کی ضرورت ہے۔‘ اداکار ارجن کپور نے جوڑی کو بہترین قرار دیا۔ ایک فین نے لکھا کہ ’بیبو اور رانی ایک ساتھ اسکرین پر آگ لگا دیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں