تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کرینہ کپور نے ننھے بیٹے کی دلچسپ تصویر شیئر کردی

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے عالمی یوم یوگا کی مناسبت سے ننھے بیٹے جہانگیر علی خان عرف جے کی یوگا کرتے ہوئے دلچسپ تصویر شیئر کردی۔

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے جہانگیر کی ایک تصویر کی جھلک دکھائی جس میں ننھے نواب کو یوگا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

عالمی یوم یوگا کے موقع پر اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ننھے نواب کے ساتھ اس کی نینی بھی موجود ہے۔

سفید شرٹ اور سبز شارٹس میں ملبوس جہانگیر علی خان تصویر میں اپنے دونوں ہاتھ رنگین میٹ، جس پر جانوروں کی تصویریں بنی ہوئی ہیں، یوگا کی پوزیشن میں رکھے ہوئے ہیں۔

کرینہ نے تصویر کے کیپشن میں یوگا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ’توازن زندگی اور یوگا بہت ضروری ہے، عالمی یوم یوگا مبارک ہو، میرے جے بابا‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس کرینہ کپور نے عالمی یوم یوگا کے موقع پر سیف علی خان اور بڑے بیٹے تیمور کی ایک ساتھ یوگا کرتے تصویر شیئر کی تھی۔

Comments

- Advertisement -