کرینہ کپور نے کنگ خان کی دعوت مسترد کردی

ممبئی: شاہ رخ کی اہلیہ کے نئے کاروبار کی افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ کے تمام فنکاروں نے شرکت کی مگر کرینہ کپور نے کنگ خان کی دعوت مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق کنگ خان کی اہلیہ گوری خان نے حال ہی میں’انٹرئیر ڈیزائننگ‘ کے کاروبار کا آغاز کیا ہے، شاہ رخ کی اہلیہ نے اس ضمن میں نے اسٹور بھی کھولا جس کی افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ کے تمام ہی بڑے ناموں نے شرکت کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ نے اسٹور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے بالی ووڈ ستاروں سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات کو دعوت دی تھی تاہم کرینہ کپور نے اس دعوت کو مسترد کیا اور وہ شریک نہ ہوئیں۔
اطلاعات کے مطابق کرینہ کپور نے تقریب میں شرکت پرانے جھگڑے کی وجہ سے نہیں کی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 6 سال قبل کنگ خان اور کرینہ فلم را ون میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا رہے تھے تو سیٹ پر دونوں اداکاروں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔
واضح رہے فلم ’را ون‘ کے سیٹ پر کرینہ اور شاہ رخ کے درمیان کسی معاملے پر معمولی تکرار ہوئی تھی تاہم تلخ کلامی بڑھ کر جھگڑے کی شکل اختیار کرگئی تھی جس کے بعد دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔