تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’کرشمہ کی کرشمہ‘ کی اداکارہ نے منگنی کرلی

بھارتی ٹی وی کے معروف ڈرامہ سیریل ’کرشمہ کا کرشمہ‘ میں روبوٹ کا کردار نبھانے والی اداکارہ جھنک شکلا نے منگنی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاحیہ ڈرامہ سیریل کرشمہ کی کرشمہ کی اداکارہ جھنک شکلا نے دیرینہ دوست سواپنل سرونشی سے اتوار کے روز منگنی کی ہے۔

منگنی کی اطلاع جھنک شکلا نے انسٹاگرام پر مداحوں کو دی اور منگیتر کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جھنک شکلا کے منگیتر سواپنل سروشنی پروفیشنل انجینئر اور فٹنس ٹرینر ہیں۔

26 سالہ اداکارہ نے 2004 کی سیریل میں بطور چائلڈ اسٹار اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور مزاحیہ ڈرامے میں روبوٹ کا کردار نبھایا تھا۔

بعدازاں انہوں نے اداکاری ترک کرکے اپنی تعلیم کی جانب توجہ مبذول کرنے کے ساتھ بلاگنگ شروع کی۔

شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو منگنی کی مبارک باد دی جارہی ہے اور ان کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -