پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

لاہور: بلدیاتی انتخابات میں تصادم کا زخمی پی ٹی آئی کارکن چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: یونین کونسل ایک سو پانچ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران تصادم میں زخمی ہونے والا تحریک انصاف کا کارکن جناح اسپتال میں چل بسا۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق حیات نامی ان کے کارکن کو مسلم لیگ ن کےکارکنوں نےفائرنگ کرکےشدید زخمی کردیا تھا جو جناح اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نےحیات کے قتل کی مذمت کرتے ہوئےکہاہےکہ پنجاب میں تحریک انصاف کےکارکنوں کاقتل معمول بن چکاہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک گیارہ کارکنوں کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا جا چکا ہے۔ پنجاب کے حکمران اور پولیس ان کے صبر کا امتحان نہ لیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں