بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

پانچ منٹ میں 10 کروڑ کے زیورات چوری، سی سی ٹی وی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کرناٹک: بھارت میں پولیس کرناٹک کے میسور ضلع کے ہناسورا میں سونے کی دکان سے 10 کروڑ مالیت کے 8 کلو سونے کے زیورات کی چوری کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دکان کی مالک فاطمہ منزل کی شکایت پر ہنسورہ سٹی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ڈاکو اتوار کی دوپہر ضلع کے ہنسورہ شہر میں اسکائی گولڈ شاپ میں داخل ہوئے اور دکان کے ملازمین کو یرغمال بناکر 5 منٹ میں تقریباً 8 کلو 34 گرام سونا اور ہیرے کے زیورات جن کی مالیت 10 کروڑ روپے ہے۔ لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس کی پانچ خصوصی ٹیمیں تحقیقات میں مصروف ہیں، زیورات لوٹنے والوں کی تلاش کے لیے ڈی وائی ایس پی کی سربراہی میں پانچ انسپکٹرز پر مشتمل پانچ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ان ٹیموں نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے ڈاکوؤں کے چہروں کی تصاویر حاصل کرلی ہیں، اس دوران ڈکیتی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ اور طلائی زیورات والا بیگ دکان میں چھوڑ گئے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس ذرائع کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ڈاکوؤں کے دو موٹر سائیکلوں پر آنے کی اطلاع ملنے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ کچھ دور کھڑی ایک کار کا بھی معائنہ کیا گیا۔

میسور کے ایس پی آفس میں ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لیے بنائی گئی پانچ ٹیموں کے درمیان میٹنگ بھی ہوئی، جہاں تمام تفصیلات کو جمع کیا گیا۔

’ملزم نے ڈیٹا چوری کر کے خاتون کی نازیبا تصاویر اپنے واٹس ایپ پر لگا دیں‘

اس دوران تحقیقات میں پیش رفت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں