تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارتی شہری نے 17 برس جنگل میں گزار دئیے، آخر کیوں؟

جنگل میں اسکاؤٹنگ یا ایڈونچر کی غرض سے کچھ دنوں کےلیے جانے والے افراد کو بہت باہمت کہا جاتا ہے کیوں کہ جنگلات میں تنہا زندگی گزارنا انتہائی مشکل کام ہے۔

لیکن بھارت میں ایک ایسا شخص بھی مقیم جو گزشتہ 17 برس سے جنگل میں تنہا زندگی گزار رہا ہے۔

جہاں ہاں! ہم اپنے قارئین کو چندرشیکھر نامی شخص سے متلق بتارہے ہیں جو اپنی ڈیڑھ ایکڑ زمین کی نیلامی کے بعد سے اپنی ایمبیسڈر کار کے ہمراہ جنگل میں قیام پذیر ہیں۔

چندرشیکھر نے بینک سے قرض لے رکھا تھا لیکن سخت محنت کے باوجود وہ قرض کی ادائیگی کو یقینی نہ بناسکے۔

قرض کی رقم واپس نہ ملنے پر بینک حکام نے 2003 میں مذکورہ شخص کی ڈیڑھ ایکڑ کی زمین نیلام کردی، جس کے بعد چندرشیکھر اپنی بہن کے گھر چلے گئے۔

کچھ روز بعد بھارتی شہری اور ان کی بہن کے درمیان تعلقات خراب ہوئے اور چندرشیکھر نے تنہا جنگل میں زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا اور اپنی ایمبیسڈر کار میں کرٹانک کے ضلع کناڈا کے جنگلات میں چلے گئے۔

اب وہ 17 برس سے جنگل میں ہی مقیم ہیں، وہ دریا میں غسل کرتے ہیں اور اپنے ارد گرد موجود لڑکیوں کی مدد سے ٹوکری بناکر 4 سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں میں جاکر انہیں فروخت کرکے اپنے لیے چاول، چینی اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء خرید کر واپس جنگل میں چلے جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی بس ایک ہی خواہش ہے کہ ان کی زمین انہیں واپس کردی جائے۔

Comments

- Advertisement -