تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

بھارتی ہندو انتہا پسندوں‌ کا کرسمس تقریب کے دوران اسکول پر حملہ

بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹکا میں ہندو انتہا پسندوں نے اسکول میں ہونے والی کرسمس کی تقریب کو بزور طاقت رکوا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹکا کے ضلع منڈیا میں جمعرات کے روز کرسمس کی تقریبات جاری تھیں کہ اسی دوران ہندو انتہا پسند گروپ کے کارندوں نے اسکول پر دھاوا بول دیا۔

ہندو انتہا پسندوں نے کرسمس کی تقریب منعقد کرنے پر اسکول انتظامیہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کرسمس پارٹی کو بزور طاقت رکوا دیا۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق کرسمس کی تقریب کا انعقاد طالب علموں کی جانب سے اپنے ساتھیوں کے لیے کیا گیا تھا، جسے زبردستی بند کروا کے بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پرنسپل نے بتایا کہ ہم ہر سال پچیس دسمبر کی مناسبت سے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کرتے ہیں مگر گزشتہ دو برس کرونا کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی پروگرام نہیں کیا تھا، رواں سال طالب علموں کے اصرار پر ہم نے چھوٹی تقریب کی اجازت دی، جس کے لیے طالب علموں نے آپس میں ہی چندہ جمع کیا اور کیک خرید کر لائے۔

ایک طالب علم کے والد نے بتایا کہ ہندو انتہا پسندوں نے ہندو فیسٹیول نہ ہونے اور کرسمس منانے کو بنیاد بنا کر حملہ کیا، جس کی وجہ سے سارے طالب علم بہت زیادہ خوفزدہ ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -