تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

کرتارپور کے افتتاح کی تیاریاں، گوردوارے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ

حسن ابدال: کرتار پور راہداری کے افتتاح کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں، سکھ یاتریوں کو لانے والے روٹ کو  برقی قمقموں سے سجا دیا گیا جس کی وجہ سے بابا گرونانک کا گوردوارہ خوبصورت نظر آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرتارپور راہداری منصوبہ کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا جس کی بدولت وہاں رات ہونے کے باوجود دن کا سماں ہے، اسی طرح سکھ یاتریوں کو ٹرمینل سے لانے والے روٹ پر خوبصوررت لائٹنگ کی گئی ہے جس کی وجہ سے باباگورونانک کا گوردوارہ کا نظارہ انتہائی خوبصورت نظر آرہا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا کرتارپور آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے بڑا اعلان

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نو نومبر کو کرتارپورراہداری منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

دوسری جانب بھارت سے آنے والے سکھ یاتری گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچ گئے، انہوں نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی دل کھول کر تعریف کی۔

بھارت سے 1082 سکھ اٹک پہنچے جہاں اُن کا سرکاری سطح پر ڈی سی اور دیگر افسران نے استقبال کیا۔ تمام یاتری سری پنجہ صاحب میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے اور پھر صبح ڈیرہ صاحب لاہور روانہ ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ تین روز قبل حکومت پاکستان نے سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانگ کا 550 واں جنم دن کے موقع پر 50 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کیا تھا جس کے ایک رُخ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان ہے جبکہ دوسرے رُخ پر سکھوں کی عبادت گاہ کی تصویر کندہ تھی۔ 50 روپے مالیت کے یادگاری سکے پر گرونانک دیو جی 1469-2019 کے الفاظ بھی درج تھے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر نومبر میں کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے جس کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر کو وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

Comments

- Advertisement -