بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

نیٹ فلکس فلم ’کرتویہ‘ کا ٹریلر جاری، سیف علی خان کا دبنگ پولیس افسر والا روپ چھا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

(7 مئی 2026): بالی وڈ سُپر اسٹار سیف علی خان ایک بار پھر سنجیدہ اور سنسنی خیز ڈرامہ فلم ’کرتویہ‘ کے ساتھ واپسی کیلیے تیار ہیں جو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

فلم میں سیف علی خان ’پون ملک‘ نامی پولیس افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ نیٹ فلکس نے کرتویہ کا باضابطہ ٹریلر آج ریلیز کر دیا ہے جو ایک سنسنی خیز کہانی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان کو معذوری کا خوف ستانے لگا

کہانی ایک متوسط طبقے کے آدمی کی ہے جو اپنے فرض اور خاندان کے درمیان جاری شدید کشمکش میں گھرا ہوا ہے۔

نیٹ فلکس کی جانب سے جاری کردہ اس ٹریلر کا آغاز سیف علی خان سے ہوتا ہے جو جھملی تھانہ کے ایس ایچ او ہیں۔ وہ اپنی ذمہ داریوں اور خاندانی دباؤ کے درمیان پھنسے ہوئے نظر آتے ہیں۔ سنجے مشرا سے گفتگو کے دوران وہ اپنی زندگی کی صورتحال کچھ یوں بیان کرتے ہیں کہ ’اگر ہم صحیح کام کرتے ہیں تو کام بگڑ جاتا ہے اور جب ہم کام نکالنے کی کوشش کرتے ہیں تو سچائی کا ساتھ چھوٹ جاتا ہے‘۔

ٹریلر میں ڈرامائی موڑ اُس وقت آتا ہے جب پون ملک کو ایک صحافی کے قتل کے بعد کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے جسے وہ اپنی حفاظت میں بچانے میں ناکام رہتے ہیں۔

جیسے جیسے وہ اس کیس کی گہرائی میں جاتے ہیں ان کی ذاتی زندگی بکھرنا شروع ہو جاتی ہے۔ ان کے بھائی کی جانب سے گاؤں کی ایک لڑکی پریتی کے ساتھ بھاگ جانے کے بعد ان کا خاندان بھی خطرے میں پڑ جاتا ہے۔

فلم اس بارے میں ہے کہ پون ملک کس طرح اپنی زندگی میں یکے بعد دیگرے آنے والے چیلنجز سے خود کو آزاد کرواتے ہیں۔ سیف علی خان کے ساتھ ساتھ رسیکا ڈگل، سنجے مشرا، ذاکر حسین، منیش چودھری اور صحافی سوربھ دویدی بھی نظر آئیں گے جو اس فلم سے اپنی اداکاری کا آغاز کر رہے ہیں۔

یہ فلم گوری خان کی کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار کی گئی ہے۔ کرتویہ 15 مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں