تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کارتک آریان نے دنانیر کا ڈائیلاگ کاپی کرلیا

بالی ووڈ کی نئی فلم ’بھول بھلیاں ٹو‘ کے اسکرپٹ میں پانچ سیکنڈ کی ویڈیو سے وائرل میم بننے والی دنانیر مبین کے مشہور ڈائیلاگ کو شامل کرلیا گیا۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر نئی آنے والی فلم ’بھول بھولیاں 2‘ کے ایک سین کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے اس میں اداکار کارتک آریان کو دنانیر مبین کا مشہور ڈائیلاگ ’پاوری ہورہی ہے‘ بولتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راجپال یادیو کارتک سے کہتے ہیں کہ پارٹی رکھی ہے اس پر کارتک کہتے ہیں کہ ’پاوری ہورہی ہے‘ تو چلتے ہیں۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ’دنانیر ان پر کاپی رائٹ مار دینا‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ’یہ پاکستانیوں کو کاپی کیے بغیر کچھ نہیں کرسکتے۔‘

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہعجیب بات یہ ہے کہ انڈینز پاکستانیوں کو کاپی کرکے پاکستانیوں سے زیادہ مشہور ہوجاتے ہیں، چاہے ڈائیلاگ ہوں یا گانے ہوں۔

واضح رہے کہ دنانیر مبین نے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں انہوں نے کچھ اس انداز سے ’پاوری ہورہی ہے‘ بولا تھا جس کے بعد وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں۔

دنانیر مبین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں بھی سیدہ عائشہ کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -