جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

کاشف خان کا بیٹیوں کی شادی سے متعلق والدین کو مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

نامور کامیڈین کاشف خان نے بیٹیوں کی شادی سے متعلق والدین کو اہم مشورے دے دیے۔

کاشف خان نامور کامیڈین اور معروف ٹک ٹاکر ربیکا خان کے والد ہیں، ربیکا کی شادی چند ماہ قبل ہوئی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

ربیکا خان کی شادی سوشل میڈیا انفلوئنسر حسین ترین سے ہوئی۔

تاہم اب کاشف خان نے ان والدین کو مشورہ دیا جو اپنی بیٹیوں کی شادی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

یہ پڑھیں: ربیکا کی شادی میں شاہ رخ، سلمان کی کال آئی؟ کاشف خان نے بتا دیا

انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کی شادی میں پیسے سمجھداری سے خرچ کریں، زیادہ تر کپڑے اور زیورات مہنگے ہیں، اب آپ آسانی سے کپڑے کرائے پر لے سکتے ہیں کیونکہ انہیں صرف ایک دن کے لیے پہننا ہوتا ہے۔

کامیڈین نے والدین کو مصنوعی زیورات خریدنے کا بھی مشورہ دیا جو کہ خوبصورت ہوتے ہیں۔

کاشف خان مزید کہا کہ شیندی جیسے ایونٹ اچھے ہوتے ہیں جو صرف ایک دن میں ہی سمٹ جاتے ہیں، شادی کو انجوائے کریں لیکن پیسہ سمجھداری سے خرچ کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں