پاکستان کے معروف کامیڈین کاشف خان نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو برنس روڈ کی بریانی اور حلیم کھلائی۔
کامیڈین کاشف خان نے حال ہی میں اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ ربیکا ڈیڑھ سال کی تھی جب انہیں کُم کُم گود میں لے کر کھڑی ہیں، یہ وہ دور تھا جب انہیں ہم بتاتے تھے، وہ کہتے تھے کہ ہمیں کاشف بھائی کی بیگم سے ملنا ہے کہ وہ انہیں کیسے برداشت کرتی ہیں کیا وہ گھر میں بھی لطیفے سناتے ہیں۔
کامیڈین نے کہا کہ سنجے دت کو پشاوری چپل چاہیے تھی تو میں نے انہیں لی مارکیٹ سے انہیں بنوا کر دی، گووندا کو سیاہ قمیض شلوار چاہیے تھا وہ کریم سینٹر سے لے کر گیا، سلمان خان کے لیے برنس روڈ سے بریانی اور حلیم لے کر گیا۔
کاشف خان نے کہا کہ اب تو حالات ایسے ہیں کہ یہ ناممکن ہے، وہ دور ایسا تھا کہ ممبئی ایسے جاتے تھے جیسے ناظم آباد جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ میں لوگ سو بار بھی بھارت گئے ہیں، فلم سٹی میں کروڑ پتی کا شو تھا جس میں امیتابھ سے ملنے کا شرف حاصل ہوا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


