بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے سی ٹی ڈی اہلکار کو جھانسہ دے کر 19 لاکھ روپے بٹور لیے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 19 لاکھ روپے بٹور لیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے سی ٹی ڈی اہلکار دوست محمد سے اٹلی بھیجنے کے عوض پیسے وصول کیے ہیں۔

سی ٹی ڈی اہلکار کی درخواست پر تھنہ گلبرگ میں ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ غیرقانونی طریقے سے باہر جانے کے لیے پیسے دینے والا دوست محمد سی ٹی ڈی کراچی میں تعینات ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن سے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو 13 گارڈز سمیت گرفتار کیا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاکر کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے بعد حراست میں لیا گیا جس میں اس کے پرائیویٹ مسلح گارڈز کو عوام کے سامنے ہتھیاروں کی نمائش کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

ٹک ٹاکر نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے ناصرف اپنی غلطی کا اعتراف کیا تھا بلکہ کان پکڑ کر عوام سے معافی بھی مانگی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں