بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں معروف اداکارہ کو گولیاں مار دی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں سوشل میڈیا اسٹار و ٹی وی اداکارہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 35 سالہ ٹک ٹاکر اور ٹی وی اداکارہ امرین بھٹ کو دہشت گردوں نے ان کے گھر کے باہر گولیاں ماریں جس کے نتیجے وہ شدید زخمی ہوئیں۔

امرین بھٹ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

کشمیر میڈیا سروس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے امرین بھٹ کا 10 سالہ بھتیجا فرحان زبیر بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

دوسری جانب بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائی میں تین کشمیری نوجوان شہید کردیے ضلع کپواڑہ کے علاقے جم گنڈ میں قابض فوج نے ایک پر تشدد آپریشن کے دوران ان نوجوانوں کو شہید کیا۔

کے ایم ایس کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد اب چھ ہوگئی ہے، اس سے قبل بدھ کو ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں تلاشی آپریشن کے دوران تین نوجوان شہید کردئیے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں