پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

‘کشمیر گیلری’ کا افتتاح، پاکستان پویلین میں سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پاکستان پویلین میں کشمیر گیلری کا افتتاح کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین میں کشمیر گیلری کا افتتاح کردیا گیا، جس میں پاکستانہ سفیر افضال محمود کے علاوہ آزاد کشمیر اسپورٹس یوتھ اینڈ کلچر سیکریٹری منصور قادر ڈار نے بھی شرکت کی۔

کشمیر گیلری میں کشمیری دستکاروں نے پیپر ماشی اور کشیدہ کاری کا عملی مظاہرہ کیا جہاں کشمیری مصنوعات کے اسٹالز بھی لگائے گئے جن میں سیاحت سے متعلق بروشرو، صنعتی معدنیات ماربل وگرینائیٹ کے نمونے،کشمیری نمدہ وگبہ، کشمیری شال، آرٹ وکرافٹ اور ایس اے انڈسٹری کی جانب سے تیارہ کردہ فن پارے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی ایکسپو: آفریدی نے پاکستانی پویلین کو شاہکار قرار دے دیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر افضال محمود نے کہا کہ کشمیر سیاحت کے ساتھ ساتھ صنعتی مصنوعات کے لیے مشہورہے، دبئی ایکسپو میں کشمیر ی مصنوعات کو پاکستان پویلین کا حصہ بنانے کا مقصد سرمایہ کاروں کو نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر کی ترقی کے لیے پاکستان ہرممکن وسائل بروئے کار لارہا ہے، کوئی بھی معاملہ ہو پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑارہے گا، انہوں نے کہ ملکی وغیرملکی سرمایہ کار سیاحت، ہائیڈل پاور جنریشن، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،پاکستان ہر طرح کا تعاون کرے گا۔

اس موقع پر سیکرٹری سیاحت، سپورٹس، یوتھ وکلچر نے کہا کہ صنعتی معدنیات میں بھی آزادکشمیر خودکفیل ہے، ماہرین کے مطابق اربوں روپے کے معدنیات کی نکاسی کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع میسر ہیں، ان معدنیا ت میں دنیا بھر میں مشہور کشمیری پتھر یاقوت(روبی) بھی شامل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں