تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مقبوضہ کشمیر میں‌ تعینات بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار لی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک اور فوجی نے سرکاری پستول سے خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروسز (کے ایم ایس) کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے راجپورہ میں قائم فوجی کیمپ میں تعینات بھارتی فوجی نے گولی مار کر خودکشی کرلی، جس کی شناخت سیپوئے اسٹیفن کے نام سے ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والے فوجی کا تعلق 42 آر آر کیمپ سے تھا، جس نے خود کو کمرے میں سرکاری رائفل سے گولی ماری۔

کیمپ میں موجود اہلکاروں نے بتایا کہ وہ اپنے کاموں میں مصروف تھے کہ اسی دوران فائر کی آواز آئی، جس کی سمت کا تعین کرتے ہوئے ایک کمرے کے پاس پہنچے تو اُس کا دروازہ بند تھا۔

اہلکاروں نے بتایا کہ انہوں نے دروازے کو طاقت سے کھولا تو اندر فوجی لہولہان پڑا تھا، جسے اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔

اونتی پورہ پولیس اسٹیشن اس واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق خودکشی کی وجہ تلاش کرنے کے لیے مقتول کے ساتھیوں اور اہل خانہ کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے۔

کے ایم ایس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ واقعے کے بعد 2007 سے اب تک خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 480 سے تجاوز کرچکی ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے افسر گزشتہ برس اکتوبر اور اس سے پہلے 20 فروری میں خودکشی کی تھی۔کشمیر میڈیا سروسز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں تعینات بھارتی سیکیورٹی فورس بٹالین 90 کے اسسٹنٹ کمانڈنگ افسر’ی وی یادیو‘ نے 20 فروری کی صبح اپنی ہی سرکاری رائفل سے خود کو گلی ماری تھی۔

سیاسی و دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی دماغی صحت ، پریشانیوں اور گھریلو مسائل کا شکار ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ انتہائی قدم اٹھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -