پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

کشمیر برننگ ایشو ہے، یواین قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، ترک سفیر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایل او سی کے دورے کے موقع پر ترک سفیر نے کہا کہ کشمیر برننگ ایشو ہے، اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی دعوت پر غیر ملکی سفارتکاروں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، اس موقع پر غیر ملکی سفارت کاروں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صدر نے دو روز پہلے بھی مسئلہ کشمیر پر دنیا کی توجہ دلائی۔

غیر ملکی سفارت کاروں کی جانب سے آئی ایس پی آر اور دفتر خارجہ کا شکریہ ادا کیا گیا، اس موقع پر ترک سفیر نے کہا کہ کشمیر برننگ ایشو ہے، یو این کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

سفارتکار کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے باعث مکینوں کی مشکلات بھی دیکھیں، ہم نے مکانات و انفرااسٹریکچر کے نقصانات بھی دیکھے۔

خیال رہے کہ آج صبح مختلف ممالک کے سفرا، دفاعی اتاشی اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے لائن آف کنٹرول پہنچے تھے، وفد میں 24 ممالک کے سفارتکار، دفاعی اتاشی اور نمائندے شامل تھے۔

مختلف ممالک کے سفیروں اور دفاعی اتاشیوں کا ایل او سی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ

وفد میں آذر بائیجان، بوسنیا، یورپی یونین، سعودی عرب، جنوبی افریقا، ترکی، یونان، آسٹریلیا، ایران، عراق، برطانیہ، پولینڈ، ازبکستان، جرمنی، سوئٹزر لینڈ، فرانس، مصر، لیبیا، یمن اور افغانستان کے سفیر شامل تھے۔

عالمی ادارہ برائے خوراک کے نمائندے بھی وفد کا حصہ تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سنہ 2014 سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بڑھی ہیں، بھارت نے 30 اور 31 جولائی کو وادی نیلم میں کلسٹر ایمونیشن کا استعمال کیا۔ آرٹلری کے ذریعے کلسٹر ایمونیشن پھینکا گیا اور شہریوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں