بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

بھارتی وزیرخارجہ کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے، ملیحہ لودھی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی تقریر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا، ملیحہ لودھی کا کہنا ہے بھارتی وزیر خارجہ نے بوکھلاہٹ میں اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑادیں۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کا بھرپور جواب دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں شامل ہے مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ قرار دینا اقوام متحدہ کی توہین ہے دنیا جانتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کیسے کیسے ظلم ڈھائے جارہے ہیں۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے،بھارتی وزیرخارجہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر جھوٹ کا پلندا ہے، بھارت نے پاکستان کے اندرونی معاملات کو اٹھایا ہے، اندرونی معاملات کو اٹھانا اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھی بھارتی رویہ دیکھ رہی ہے، پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات میں پہل کی ہے جبکہ بھارت نے انکار کیا ہے۔

یاد رہے کہ آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج پاکستان سے متعلق روایتی تقریر کرتے ہوئے گھبراہٹ میں اقوام متحدہ کی بھی توہین کرگئیں، انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں