site
stats
پاکستان

افضل گروکی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

سری نگر : افضل گروکی برسی پرمقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے، افضل گرو کو بھارت نے دو ہزار تیرہ میں دہلی کے تہاڑ جیل میں پھانسی دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے کے جرم میں بھارت کے ہاتھوں شہادت پانے والے افضل گروکی برسی کے موقع پر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے۔

ہڑتال کی کال میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک اور علی گیلانی نے دی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی جنت نظیر وادی بھارت کے بہیمانہ ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہے لیکن عالمی ضمیرخاموش ہے، بھارت کی ریاستی دہشتگردی نے زندگی سے بھرپور وادی کو جیل میں تبدیل کردیا۔

ہر روز کشمیری نوجوان بھارتی فوج کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرکے آزادی کے چراغ روشن کررہے ہیں، بھارت کی ریاستی جارحیت کے خلاف کل بھی احتجاج کیا جائے گا اوراقوام متحدہ کے دفترتک احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ افضل گرو کو بھارتی عدالت نے ممبئی پارلیمنٹ حملہ کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں پھانسی کی سزا دی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top