The news is by your side.

Advertisement

ٹرک ڈرائیور کی ہلاکت پر سری نگر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑ تال

مقبوضہ کشمیر : ہندو انتہا پسندوں کے پٹرول بم حملے میں ٹرک ڈرائیور کی ہلاکت پر سری نگر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑ تال ہے۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے، ہندو انتہا پسندوں کی جارحیت دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے.

نو اکتوبر کی رات ہندو انتہاپسندوں نے دہلی سے سری نگر جاتے ہوئے ٹرک پر پٹرول بم سے حملہ کیا تھا، جس سے ٹرک ڈرائیور ستر فیصد جھلس گیا تھا اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا.

اس واقعے پر کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی جارحیت کیخلاف احتجا ج کیا، کشمیری رہنماوں کی اپیل پر آج شٹر ڈاون ہڑ تال ہے ، جس پر بھارتی فورسز نے حریت رہنماؤں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک ، شبیر شاہ کو نظر بند کردیا ہے.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں