جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

جیل کےاندربہت گرمی ہے، میں یہاں مرجاؤں گا، بے گناہ کشمیری نوجوان کی فریاد

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: مقبوضہ وادی کشمیرمیں آج مسلسل46ویں روزبھی محاصرہ اور کرفیو نافذ رہا، بھارتی فوج کی سختیوں کے باعث کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور وہاں نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق سخت فوجی محاصرےاورکرفیوکےباعث کشمیریوں کوشدیدمشکلات کاسامنا ہے، بھارتی فورسز کی تعیناتی کی وجہ سے علاقےمیں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گھروں میں محصورلوگ روزمرہ کی ضروریات پوری کرنےسےقاصر ہیں، بازار، کاروباری مراکز، تعلیم ادارے 46 روز سے مسلسل بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد ورفت بھی معطل ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہے وادی میں تاحال انٹرنیٹ،موبائل فون سروس معطل، ٹی وی چینلز کی نشریات بحال نہیں کی گئی جبکہ وادی  سےگرفتارکشمیری نوجوانوں اور حریت قیادت کو دوردراز بھارتی شہروں کی جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آگرہ کی سینٹرل جیل میں درجنوں کشمیریوں کےقید ہونےکاانکشاف سامنے آیا۔ شہری کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسزگھروں سےنوجوانوں کو بلاوجہ حراست میں لے لیتے ہیں، مجھےنہیں پتہ میرےبھائی کو کیوں گرفتار کیا گیا‘‘۔

میڈیا سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیل میں قید ایک قیدی نے فریاد کی کہ ’’جیل میں بہت گرمی ہے ، میں یہاں مرجاؤں گا‘‘۔ دوسری جانب حراست میں لیے گئے نوجوانوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پیاروں سےملنےکے لیے ہمیں سیکڑوں کلومیٹرکا فاصلہ طےکرنا پڑتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں