تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

آج یوم یکجہتیِ کشمیرملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے

اسلام آباد: کشمیری عوام سے اظہاریکجحتی کے لئے آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں جہاں پاکستانی اورکشمیری برادری آباد ہے یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے، اس موقع پر ملک بھرمیں عام تعطیل ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر انیس سونوے سے ہرسال پانچ فروری کوملک بھرمیں جوش وخروش سے منایا جاتا ہے،اس دن کو منانے کا مقصد بھارتی مظالم کے شکارکشمیریوں کی حمایت کا دنیا بھر میں اعلان کرنا ہے۔

پاکستان کی اس بےلوث حمایت کو کشمیری رہنما بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آج کے دن پوری دنیا کے کشمیری حق خودارادیت کے لیے اقوام عالم کی جانب دیکھ رہے ہیں اورپاکستانی عوام اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت لیے ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

پاکستان نے برسوں پہلے کشمیر کا ایک حصہ آزاد کرایا تھا، جسے آج دنیا آزاد کشمیر کہتی ہے، جہاں کے لوگ آزاد فضا میں سانس لیتے ہیں۔ اور دوسری طرف کشمیر کا وہ حصہ ہے جس پر بھارتی فوج قابض ہے، اس وادی سے ستر برس سے ایک ہی نعرہ بلند ہورہا ہے کہ۔ کشمیر بنے گا پاکستان۔

ایک خطہ دو الگ الگ نام، ایک طرف گل و گلزار دوسری طرف سلگتے چنار، اونچے پربت، میلوں پھیلاسبزہ ، پتھریلی چٹانوں سے بہتے جھرنے۔ یہ ہے کشمیرکا وہ حصہ جسے برسوں پہلے پاکستان نے آزاد کرایا تھا۔

آنکھوں کو ٹھنڈک دیتی آزاد کشمیرکی فضائیں بھی آزاد ہیں۔ دنیا بھر سے سیاح آتے ہوئے ذرا خوف محسوس نہیں کرتے۔ اسکولوں میں رونق ہے، کاروبار ہے، روزگار ہے اور لوگوں کے چہروں پر اطمینان بھی۔

لیکن اسی وادی کا ایک حصہ گزشتہ ستر برس سے جل رہاہے۔ جس پر قبضہ کرکے بھارت اسے اپنا اٹوٹ انگ کہتا ہے۔ لیکن اسے یہ صدائیں سنائی نہیں دیتیں، اس وادی میں آٹھ لاکھ بھارتی فوجی دندناتے پھرتے ہیں۔ پیلٹ گنوں سے چہرے چھلنی ہوتے ہیں، کرفیو روز کی بات ہے، ڈل جھیل شہداء کےخون سے لال ہے۔

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں ثقافتی پروگرام منعقد کیے جارہےہیں جبکہ تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

آج کے دن کنٹرول لائن پرانسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے دفترمیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی اپنی ہی قراردادوں پرعملدرآمد کی یادداشت بھی پیش کی جاتی ہے۔

یومِ یکجہتی کشمیر پرآج ملک بھر میں جلسے اور ریلیوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

Comments

- Advertisement -