تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کشمیری سنگرعادل گریزی کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے نکال دیا گیا

نئی دہلی : کشمیری سنگرعادل گریزی کو ممبئی میں ان کی رہائشگاہ سے نکال دیا گیا، عادل گریزی نے کہا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے پر کہا گیا تم یہاں نہیں رہ سکتے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کشمیریوں سے امتیازی سلوک کا سلسلہ جاری ہے، کشمیری سنگرعادل گریزی کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے نکال دیا گیا۔

عادل گریزی کا بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مالک مکان نے فلیٹ میں رکھنے سے صاف انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد اب تم ہمارے فلیٹ میں نہیں رہ سکتے، ایک سال سے زیادہ عرصے سے اسی جگہ رہ رہا تھا، معاہدے کی تجدید کرکے کشمیر گیا تھا۔

خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی عروج پرہے، چھتیس روزسے کشمیری کرفیوکے باعث اپنے گھروں میں محصور ہیں، تعلیمی ادارے ، کاروبار بند اور کمیونیکیشن بلیک آؤٹ ہے۔

انٹرنیٹ، موبائل، لینڈ لائن اورٹی وی نشریات پرپابندی سے کشمیر کا رابطہ بیرونی دنیا سے مکمل طور پر منقطع ہے، کشمیری رہنما گرفتاریا پھرنظربند ہیں اور بھارتی فورسزنے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد کشمیری نوجوانوں کوگرفتارکرلیا ہے اور بڑے پیمانے پرگرفتاریوں سے جیلوں اورتھانوں میں جگہ ختم ہوگئی ہے۔

خوراک اوردواؤں کی قلت کے باعث بحران دن بدن سنگین ہوتا جا رہا ہے جبکہ قابض بھارت نے کشمیری صحافیوں کومقبوضہ کشمیرکی اصل صورتحال کی رپورٹنگ سے روک دیا ہے۔

واضح رہے بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کشمیر کی خصوصی حیثیت کردی تھی اور گورنر کاعہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے تھے۔

Comments

- Advertisement -