منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

کشمیری نوجوانوں کے قتل کی بین الاقوامی تحقیقات کی جائیں، پاکستان کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے 3مزید کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل پر بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کردیا اس حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے اپنے ایک جاری بیان میں مزید3کشمیریوں کی جعلی مقابلوں میں شہادت کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ بھارتی افواج نے وادی میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے ، مقبوضہ کشمیرمیں ماورائے عدالت قتل کیے جانے والے3کشمیریوں کے قتل عام کی تحقیقات کامطالبہ کرتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ جعلی مقابلوں میں شہادت پانے والوں میں سرینگر کے ہائی اسکول کا نہتا اور بے گناہ طالب علم بھی شامل ہے، پاکستان کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی تحقیقات اور ایسے ہولناک جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سال 2020میں قابض بھارتی افواج نے300سےزائد کشمیریوں کو شہید کیا، نہتے کشمیریوں کو جعلی مقابلوں اور آپریشنز میں شہید کیا گیا، رواں برس شہید ہونے والوں میں کشمیریوں میں عورتیں اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری کے بیان کے مطابق رواں برس بھارتی فوج کے مظالم سے750 کشمیری زخمی ہوئے، سال2020میں2770 کشمیریوں کو گرفتار اور رواں برس کشمیریوں کو اجتماعی سزا کے طور پر 922 گھروں کو تباہ کیا گیا۔

،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شوپیاں میں بھی جعلی مقابلے میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا، جعلی مقابلے کے بعد اسلحہ رکھنے کے انکشافات انسانیت کے ساتھ سنگین مذاق ہے، کشمیریوں کو شہید کرکے ان کےساتھ اسلحہ رکھ کر مسلح تصادم کا رنگ دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں