بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

کشمیریوں کا منظم طریقے سے قتلِ عام کیا جا رہا ہے: وزیرخارجہ شاہ محمود

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کا منظم طریقے سے قتل عام کیا جا رہا ہے، تین دہائیوں میں ایک لاکھ لوگ شہید اور 23 ہزار خواتین بیوہ ہو چکی ہیں۔

برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ایک لاکھ 8 ہزار بچے یتیم ہو چکے، مقبوضہ کشمیر کے لوگ مسلسل بے رحم قابض کے ظلم کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قابض افواج ریپ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں، بھارت تمام کشمیریوں کو دہشت گرد سمجھتا ہے، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پیلٹ گنز سے کشمیریوں کو بصارت سے محروم کیا جارہا ہے، مقبوضہ وادی جل رہی ہے،لوگ خوفزدہ ہیں، بھارت کیوں پوری کشمیری نسل کو قتل کررہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی پر دونوں اطراف معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہا ہے، مقبوضہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے بڑا مسئلہ ہے، شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

بھارت سے آزادی کے لیے دنیا بھر کے کشمیری ہم آواز ہو چکے: وزیرِ اعظم

خیال رہے کہ گذشتہ روز دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یوم کشمیر منایا گیا، اس موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد ہوا اور کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

قبل ازیں یوم یک جہتیٔ کشمیر کے سلسلے میں اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر 7 دہائیوں سے حل طلب ہے، پیلٹ گنز سے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں