اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

کشمیر کے بہادرعوام کے لیے ہماری حمایت اٹل ہے، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر کے بہادر عوام کے لیے ہماری حمایت اٹل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کو خاموش نہیں کرایا جاسکتا، پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے آواز اٹھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا، کشمیر کی آزادی کی خواہش رکھنے والوں کو کچلا نہیں جاسکتا۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 72 سال کے ظلم سے جذبہ نہیں ٹوٹا تو 6 ماہ کا کرفیو کیا کرسکتا ہے۔

خیال رہے 5 اگست کے بعد سے مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن برقرار ہے، شدیدسردی میں کشمیری دواؤں، کھانے پینے کی اشیا کے بحران کا شکار ہے جبکہ تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند ہے اور انٹرنیٹ، موبائل سروس بدستور معطل ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بھارتی فوجی نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس کرخواتین کو ہراساں اور نوجوانوں کو گرفتارکررہے ہیں جبکہ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں