منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

‘کشمیریوں نے شناخت پاکستان سے جوڑی، تنہا نہیں چھوڑیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیرپر سودے بازی نہیں ہوگی، 5اگست سے پہلے مہم شروع کر رہےہیں ہم اپنی جان و مال دھرتی ماں پر قربان کرنے کیلئےتیار ہیں۔

اسلام آباد میں یوم الحاق پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ بھارت پاکستان کیخلاف ہائبرڈ وار کا آغاز کر چکا ہے، سوشل میڈیا پر کشمیریوں کے حق میں بولنے پر پابندی ہے، سوشل میڈیا پر کشمیریوں کےحق میں بولنے والوں کونشانہ بنایا جا رہاہے، کشمیریوں کے حق میں بولنے والوں کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس بندکئےجارہےہیں، چیئرمین پی ٹی اے سے ٹوئٹر اوت فیس بک سےمعاملہ اٹھانےکو کہا ہے۔

شہریار آفریدی نے عیدالاضحی لائن آف کنٹرول پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی اس بار عید الاضحی آزادکشمیر میں منائے گی، کوئی یہ کہے کہ ربراسٹیمپ چیئرمین بننے آیاہوں تو یہ میری سوچ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو بزور جبر غلام بنا کر رکھا ہے،انسانیت مقبوضہ کشمیر میں شرمندہ ہے، کشمیر کےمعاملے پر انسانی حقوق کے عالمی چیمپئن کہاں ہیں؟

چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کی آواز اٹھائیں گے، کشمیر کمیٹی میں وزیراعظم ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیر خارجہ کوبلایا، چین اور بھارت کے درمیان جو ہوا اس پر بات ہوئی۔

شہریارآفریدی نے کہا کہ ہر پاکستانی کشمیریوں کیساتھ اور ایک پیج پر ہے، کسی بھی پارٹی کا ورکر ہو جب کشمیر پر بات آتی توسب ایک ہیں، کشمیریوں نے اپنی شناخت اور پہچان پاکستان سے جوڑی ہےہم اپنی جان و مال دھرتی ماں پر قربان کرنے کیلئےتیار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں