جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

بھارتی تسلط کے خلاف کشمیری رہنماوٗں کا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

سرینگر: قابض بھارتی فوج کے کشمیریوں پربڑھتے ہوئے مظالم پرکشمیری رہنما سراپا احتجاج بن گئےاور بھوک ہڑتال کردی ہے۔

انسانی حقوق کےعالمی دن پربھارت کے غاصبانہ قبضے سے تنگ کشمیریوں نے ایک بار پھرآوازاپنے حقوق کے لئے بلند کی۔

اس موقع پر کشمیری رہنما یاسین ملک کا کہناتھا کہ کشمیریوں کےحقوق کے لئے مسلسل احتجاج لازمی ہے۔

- Advertisement -

عالمی ضمیرکو بیدارکرنے کے لیے جموں اورکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے مقبوضہ سرینگرمیں نو دسمبر کی صبح سےطویل علامتی احتجاجی بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔

اس بھوک ہڑتال میں یاسین ملک کے ہمراہ دیگرجماعتوں کے کارکن بھی شامل ہیں۔

احتجاج کرنے والوں نے وہ قابض بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم کی تصاویر بھی تھام رکھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں