تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپرمنایا جا رہا ہے

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے، بھارتی فورسز نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا،شہید کشمیریوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں، یوم سیاہ کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

kahmir-3

مقبوضہ وادی میں مسلسل اڑتیس ویں روز بھی کرفیو لیکن اس کے باوجود مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مسلسل اڑتیس دن کے کرفیونے مقبوضہ وادی کوخوراک اور دواؤں کی قلت سے دو چارکردیا، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو اب معاشی قتل کا بھی سامنا ہے۔

احتجاج دبانے کے لئے قابض انتظامیہ نے سیکورٹی مزید سخت کردی ہے، وادی کے حالات چھپانے کیلئے انٹرنیٹ اور موبائل سروس پر پہرے بھی بدستور جاری ہے، طویل کرفیو کے باعث کاروباری اورصنعتی سرگرمیاں بند ہیں، روزانہ کی بنیاد پر کمانے والے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

kashnir-2

حریت کانفرنس سمیت کشمیری قیادت کو احتجاج سے روکنے کے لئے نظر بند کردیا گیا، کشمیریوں کا کہنا ہے بھارت کا ظلم وستم آزادی کے شعلے کو بجھا نہیں سکتا۔

گذشتہ روز پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم مارچ کیا گیا، جہاں بھارت فوج نے خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی کو بھی زخمی کردیا، مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں نے تیرہ اور چودہ اگست کو ریفرنڈم مارچ کا اعلان کیا تھا، ریفرنڈم مارچ کی قیادت پر حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو حراست میں لیا گیا جبکہ سید علی گیلانی کو دھرنا دینے پر حراست میں لے لیا گیا۔

kashmir

دوسری جانب ترال میں خواتین کے مارچ پر شیلنگ کی گئی جس میں حریت رہنما آسیہ اندرابی زخمی ہوگئیں، سوپور میں احتجاجی جلوس پر بھارتی فوج کی فائرنگ ٗ پیلٹ گن کے چھروں اورلاٹھی چار ج سے مزید ایک درجن افراد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں اب تک ستر سے زائد سے کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -