تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

لندن: بھارتی شرپسندوں نے پُر امن سکھ مظاہرین پر حملہ کر دیا

لندن: برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سیکڑوں کشمیریوں اور سکھوں کے احتجاج پر شر پسند بھارتیوں نے حملہ کر دیا، جسے پولیس نے نا کام بناتے ہوئے دو شر پسندوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کے مظالم کے خلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے پر امن کشمیریوں اور سکھوں نے احتجاج کیا، جس پر بھارتی شر پسندوں نے حملہ کر کے سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔

احتجاج کرنے والے پر امن سکھ اور کشمیریوں نے اپنی آزادی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

پولیس نے بھارتی شر پسندوں کے حملے کی کوشش کو نا کام بناتے ہوئے دو شر پسندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

انتہا پسندوں کے حملے میں اے آر وائی نیوز کا نمائندہ بھی زخمی ہو گیا، نمائندے کی ناک پر شر پسندوں نے کچھ چیز پھینک کر ماری، جس سے نمائندے کی ناک زخمی ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  پاک بھارت جنگ ہوئی تو سکھ قوم حصہ نہیں لےگی ، ورلڈسکھ پارلیمنٹ

سکھ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بی جے پی سرکار انتہا پسندی پر اتری ہوئی ہے، انتخابات میں اپنے مقاصد کے لیے حکومت ظلم کر رہی ہے، اسی مقصد کے تحت اس نے پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑی۔

سکھ مظاہرین نے کہا کہ انڈین فوج میں سکھوں نے پاکستان کے ساتھ جنگ میں حصہ لینے سے بالکل انکار کر دیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی شر پسندوں نے بچے اور عورتیں بھی نہیں دیکھیں اور پر امن مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

Comments

- Advertisement -