The news is by your side.

Advertisement

کشمور:ٹریکٹرٹرالی الٹنے سے 4خواتین سمیت 6افراد جاں بحق

کشمور: گُڈو بیراج کے قریب ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے چار خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔

صوبہ سندھ کے علاقے کشمور میں ڈرائیور کی غفلت سے کئی زندگیاں جان کی بازی ہار گئی، تنگوانی کے علاقے گڈو بیراج کے قریب ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، ڈاکٹرز کے مطابق چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔


مزید پڑھیں : رحیم یارخان اورحب میں ٹریفک حادثہ،6افرادجاں بحق


زرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا،حادثے کا شکار ہونے والوں کا ایک ہی خاندان سے تعلق ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز رحیم یار خان کے علاقے سہجہ کےقریب دو مسافربسوں میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 29افراد جاں بحق اور93افرادزخمی ہوگئے تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں