ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

کشمور: مبینہ پولیس مقابلہ میں بچے سمیت 3 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کشمور(26 فروری 2026): تھانہ کشمور کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک معصوم بچے سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔

ایس ایس پی کشمور کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

بچے کی ہلاکت کے حوالے سے ایس ایس پی نے دعویٰ کیا ہے کہ بچہ پولیس کی فائرنگ سے ہلاک نہیں ہوا، دوسری جانب، واقعے کے خلاف مقتولین کے ورثا اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ گھر پر سو رہے تھے کہ اس دوران پولیس نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بچے سمیت تین افراد جان سے گئے۔ مظاہرین نے پولیس کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اسے ‘پولیس گردی’ قرار دیا ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سڑک بلاک ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے اور علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

رشتہ نہ دینے پر ملزمان نے گھر پر حملہ کر کے لڑکی کو قتل کردیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں