کشمور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑلی جبکہ 7 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کشمور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑلی ہے، تھانہ اے سیکشن کی حدود میں کچے کی طرف جانیوالے ٹرک سے اسلحہ پکڑا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد اسلحے میں 4 ایس ایم جیز، 12 ہزار گولیاں، 35 ایس ایم جی میگزین، 4 جی تھری، 4 ایم فور رائفل، 20 میگزین، 2 پستول اور 200 گولیاں بھی شامل۔
- Advertisement -
ایس ایس پی کشمور کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں علی بخش گبول، عبدالشکور، فرمان ملک، اویس ابڑو، عبدالقادر ابڑو، مجاہد حسین اور شاہ میر سبزوئی شامل ہیں۔
ایس ایس پی نعمان ظفر کا کہنا تھا کہ یہ اسلحہ ڈاکوؤں کے مختلف گینگ کو سپلائی کیا جانا تھا۔