قصور : ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم تنزیل الرحمن کو تھانہ گنڈا سنگھ پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم تنزیل الرحمن لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق قصور ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم تنزیل الرحمن کو پولیس نے علاقہ مکینوں کی مدد سے گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم تنزیل الرحمن اپنے دو مسلح ساتھیوں سمیت گاؤں حسین خان والا گیا جہاں پر اس نے مبینہ طور پر متاثرہ بچوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ اور بچوں کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔
اس موقع پرمقامی لوگ اکھٹے ہوگئے اور ملزم تنزیل الرحمن کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔
متاثرہ بچوں کی طرف سے ملزم کے خلاف سنگین نوعیت کی دھمکیاں دینے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف تھانہ گنڈا سنگھ میں مقدمے کے اندراج کےلئے درخواست جمع کرادی گئی ہے۔