جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

قصورمیں مکان کی چھت گرنےسے3 بچے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

قصور: صوبہ پنجاب کے شہرقصور میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی علاقے گنڈا سنگھ میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق چھت کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے بچوں میں دو بھائی اور بہن شامل ہے۔

- Advertisement -

ریسکیو حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے قصور میں 3 بچوں کے جاں بحق ہونے پراظہارافسوس اور لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے بچے کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتظامیہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

شیخوپورہ : بارش کےباعث گھرکی چھت گرگئی ‘3 افراد جاں بحق

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

لاہور: مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق

واضح رہے کہ رواں سال 6 جنوری کو لاہور کے علاقے اندرون دہلی گیٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں