گھوٹکی: کچے کے ڈاکوؤں نے ایک اور مغوی کی ویڈیو جاری کردی، خادم مگسی کو دو ہفتے قبل گھوٹکی سے اغوا کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اغواکاروں نے گھوٹکی سے دوہفتےقبل اغواکیے گئے خادم مگسی نامی شخص کی وڈیوجاری کردی۔
ویڈیو میں پانی میں کھڑا، زنجیروں میں جکڑا مغوی رورو کر جان بچانے کی اپیل کررہا ہے۔
مغوی کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کوتاوان دے کراُسے چھڑایا جائے ورنہ اُسے قتل کردیا جائےگا۔
خادم مگسی کو دو ہفتے قبل گھوٹکی سے اغوا کیا گیا تھا، اغوا کاروں نےمغوی کی بازیابی کے لیےایک کروڑروپے تاوان کا مطالبہ کررکھا ہے۔
ورثاء مغوی کی بازیابی کے لیے تین مرتبہ قومی شاہراہ پردھرنا بھی دے چکے ہیں۔