راولپنڈی (10 مئی 2026): پنڈی کا مشہور کچہری چوک اب معرکہ حق اسکوائر کہلائے گا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج اس کا افتتاح کریں گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کچہری چوک راولپنڈی کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب یہ معرکہ حق اسکوائر کہلائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج پنڈی پہنچ کر اس کا باضابطہ افتتاح کریں گی۔
راولپنڈی پولیس کی جانب سے افتتاحی تقریب کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ تمام ڈیوٹی اہلکاروں کو پوائنٹس پر بر وقت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایلیٹ فورس، اسپیشل برانچ اور ضلعی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
سیکیورٹی اہلکاروں کو موبائل فون ساتھ نہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ روٹ ڈیوٹی مکمل ہونے تک اہلکار پوائنٹس نہیں چھوڑ سکیں گے۔ جب کہ تمام افسران اور اہلکاروں کو صاف ستھری وردی اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
19 ارب روپے سے زائد لاگت کا یہ میگا منصوبہ صرف 6 ماہ میں مکمل کیا گیا۔ منصوبے میں 2 فلائی اوورز، 3 انڈر پاسز اور 2 آہنی پل شامل ہیں۔
معرکہ حق اسکوائر کے افتتاح کے بعد راولپنڈی میں ٹریفک روانی بہتر ہونے کا امکان ہے۔ شہریوں نے منصوبے کی تکمیل کو خوش آئند قرار دے دیا۔
جی ایچ کیو میں ’معرکہ حق‘ کا ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب، عسکری قیادت کی شہدا کو سلامی
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


