برطانوی شاہی خاندان کی اہم ترین رکن، پرنسس آف ویلز، شہزادی کیٹ مڈلٹن کی ایک اور تصویر سے متعلق فوٹو ایجنسی نے جعلی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ نیا دعویٰ برطانوی شہزادی کی مدرز ڈے کے موقع پر جاری کی گئی جعلی تصویر پر ہلچل مچنے کے صرف ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔
مذکورہ معاملہ سامنے کے بعد شاہی خاندان ایک بار پھر جانچ پڑتال کی زد میں آگیا ہے کیونکہ شاہی خاندان کی پرانی تصاویر کی تصدیق کے لیے اسے قریب سے پرکھا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ پیٹ کی سرجری مکمل ہونے کے بعد پہلی بار سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آنے والی برطانوی شہزادی کو مدرز ڈے کے موقع پر جعلی تصویر شیئر کرنے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اب ایک فوٹو ایجنسی کی جانب سے اس بات کا دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بکنگھم پیلس کی جانب سے گزشتہ سال 21 اپریل کو جاری کی گئی شاہی فیملی کی تصویر بھی ترمیم شدہ تھی۔
یہ تصویر 8 ستمبر 2022ء کو انتقال کر جانے والی ملکہ کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر شیئر کی گئی تھی۔
میڈیا ’ٹیلی گراف‘ سے بات کرتے ہوئے فوٹو ایجنسی ’گیٹی‘ کے ایک نمائندے نے کہا ہے کہ گیٹی امیجز نے زیر بحث تصویر کا جائزہ لیا ہے اور اس پر ایک ایڈیٹر کا فیصلہ لیا گیا ہے، ایڈیٹر کا اس تصویر سے متعلق کہنا ہے کہ اس تصویر میں ڈیجیٹل طور پر ترامیم کی گئی ہیں۔
صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت کا امکان روشن، اہم وجہ سامنے آگئی؟
فوٹو ایجنسی نے اس تصویر سے متعلق چھ مختلف تضادات کی نشاندہی کی ہے۔ فوٹو ایجنسی نے اس تصویر میں ’متعدد تضادات‘ کو اجاگر کیا ہے جو کیٹ نے موسم گرما میں بالمورل کے خاندانی سفر کے دوران لی تھی۔