تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

برطانوی شہزادی دورہ پاکستان کے ذکر پر جذباتی ہوگئیں

لندن : برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے پہلی بار انسٹاگرام پر دورہ پاکستان کی یادوں کی تصاویر کو پُرمسرت جذبات کے ساتھ پوسٹ کیا اور پیغام میں بتایا کہ کس طرح ایس او ایس ویلیج بچوں کو فیملی ماحول فراہم کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے ایسا کچھ کیا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں کیا تھا، کیٹ میڈلٹن نے پہلی بار برطانوی شاہی محل کے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے دورہ پاکستان سے متعلق پُرمسرت جذبات کا اظہار کیا۔

کیٹ مڈلٹن نے ‘انسٹا گرام’ پر لاہور کے ایس او ایس ویلیج کے دورے کی تصویر کے ساتھ ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن یتیم بچوں کے ساتھ گفتگو کرتے، ہنستے ہنساتے، کھیلتے اور پڑھاتے ہوئے نظر آئے۔

تصاویر کے ساتھ کیٹ مڈلٹن نے اپنے پیغام میں کہا "ایس او ایس ویلیج کا ماحول بالکل گھر جیسا ہے، جس میں خاندان کے تمام افراد ایک ساتھ محبت سے رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ کا خیال رکھتے ہیں۔” ان میں سے بہت سے بچے بہت تکلیف دہ حالات سے گزر کر یہاں پہنچے ہیں۔ لیکن یہاں ان کی ہر طرح سے دیکھ بھال کی جارہی ہے اور انھیں آگے بڑھنے کا موقع دیا جارہا ہے۔

اس سے دو روز قبل برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے دورہ پاکستان کے بعد سی این این کو پہلے خصوصی انٹرویو میں کہا تھا پاکستان میں سب کچھ بہت اچھا رہا، دلکش نظاروں کا جواب نہیں، پاکستانی لوگوں کی مہمان نوازی، ثقافت نے ہمیں بہت زیادہ متاثر کیا۔

کیٹ مڈلٹن کا کہنا تھا کہ ایس او ایس ولیج دیکھنا چاہتی تھی، میں اپنے شوہر کے ساتھ وہاں گئی، ایس او ایس ولیج مستقبل کے حوالے سے بچوں کو مدد فراہم کر رہے ہیں، وہاں بہت ساری خواتین موجود تھیں جو بہت ہی مثبت کردار ادا کر رہی تھیں۔

خیال رہے برطانوی شہزادے ولیم کی اہلیہ اور ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن دورہ پاکستان مکمل کر کے برطانیہ پہنچ چکے ہیں، دونوں نے مسلسل پانچ دنوں تک پاکستان میں قیام کیا۔

مزید پڑھیں:  دورہ پاکستان کے بعد برطانوی شہزادی کا پہلا انٹرویو

یاد رہے 17 اکتوبر کو ولیم اور کیٹ نے دورہ پاکستان میں پہلی بار ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا تھا ، جو ان کے ٹور پروگرام کا حصہ تھا۔ تاہم جب 17 اکتوبر کو دورہ لاہور سے واپسی پر موسم کی خرابی کے باعث ہوائی جہاز کو ہنگامی لینڈ کرنا پڑی اور شاہی جوڑے کو ایک اور رات لاہور میں قیام کرنا پڑا۔

بعد ازاں 18 اکتوبر کو شہزادہ ولیم اور کیٹ نے ایک بار پھر ایس او ایس ویلیج جانے کا فیصلہ کیا تھا، جہاں  بچوں کے ساتھ وقت گزار، بچوں کے کمرے میں گئے اور خوب گپ شپ لگائی۔

گذشتہ روز برطانوی شاہی محل نےشاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کی جھلکیوں پر مبنی ویڈیو جاری کی تھی ، یہ ویڈیو شاہی محل کی جانب سے شکریہ پاکستان کے ٹائٹل سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی، جس میں شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن کوثقافتی رنگون سے سجے رکشے میں سوار بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -