تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

اداکارہ نے غریب گھرانے کی بجلی کا بل ادا کردیا

لندن : ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے ایک ضرورت مند ماں کو اس کی بیٹی کی زندگی بچانے اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی  کیلئے ہزاروں پاؤنڈ عطیہ کردیے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مشہور زمانہ فلم ’ٹائٹینک‘کی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کی جانب سے ایک بچی کے علاج اور اس کی لائف سپورٹ چلانے کیلئے بہت بڑی رقم عطیہ کی گئی ہے۔

اننچاس سالہ کیرولین ہنٹر کی 12سالہ ذہنی معذور بیٹی فرییا جو شدید دماغی فالج کی مریضہ ہے، فرییا کو سانس لینے میں کافی مشکلات کا بھی سامنا ہے جس کے لیے وہ آکسیجن پر انحصار کرتی ہے۔

Freya Hunter with mother Carolynne (right) and sister Katie (left)

مذکوہ بچی لائف سپورٹ پر زندہ ہے جس کے سانسوں کو بحال رکھنے اور خصوصی طور پر سرد موسم میں گھر کو گرم رکھنے کیلئے ہیٹر چلانا پڑتا ہے۔ ہنٹر نے کہا کہ انہوں نے پیسے بچانے کے لیے زیادہ تر کمروں میں ہیٹر کا استعمال بند کردیا تھا۔

بچی کی والدہ نے بتایا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کی قیمت میں اضافے کے سبب سالانہ ساڑھے 6ہزار پاؤنڈ کے اخراجات آتے ہیں، جسے پورا کرنے میں شدید مالی دشواریوں کا سامنا ہے۔

کلاک مینان شائر کونسل کی جانب سے اس کی والدہ کیرولین ہنٹر کو خبردار کیا گیا تھا کہ اس کے گھر کے بجلی کے بل کی رقم میں اگلے سال سے مزید اضافہ ہوجائے گا۔

Medical equipment

بی بی سی پر خبر پڑھنے کے بعد اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے فوری طور پر متاثرہ بچی کی والدہ سے رابطہ کیا اور بیٹی کی لائف سپورٹ اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی کیلئے 17ہزار پاؤنڈ کی رقم عطیہ کردی۔

اس حوالے سے کیرولین ہنٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ٹائٹینک اداکارہ نے میری پریشانی اور جدوجہد کی خبر سن کر رابطہ کیا تو خوشی سے میری آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے اور مجھے یقین بھی نہیں آرہا تھا۔

ہنٹر کا کہنا تھا کہ آنے والے موسم سرما میں بجلی اور گیس کی سپلائی میں یقینی طور پر کمی آئے گی جس کی وجہ سے مجھے خدشہ ہے کہ بیٹی کی زندگی بھی خطرے میں پڑسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -