ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیٹ ونسلیٹ دو فلموں کے سیٹ پر بیہوش ہوگئیں۔
ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے ان فلموں کے بارے میں کھل کر بات کی جنہوں نے انہیں جسمانی اور ذہنی طور پر بے حال کردیا۔
اداکارہ نے کہا کہ سینس اینڈ سینسیبلٹی (1995) اور ایٹرنل سنشائن آف دی اسپاٹ لیس مائنڈ (2004) کے سیٹ پر وہ بیہوش ہوگئی تھیں۔کیٹ ونسلیٹ نے کہا کہ وہ سینس اینڈ سینسیبلٹی کی شوٹنگ کے دوران 19 سال کی تھیں اور سرد موسم میں شوٹنگ کررہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ہائپوتھرمیا سے بیہوش ہونا یاد ہے، سردی اتنی تھی کہ ایما تھامپسن میرے سراہنے پر بیٹھ کر میرے ہاتھ رگڑ رہی تھیں اور کہہ رہی تھیں کہ تم ٹھیک ہوجاؤ۔
یہ پڑھیں: ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا
اداکارہ نے بتایا کہ تقریباً ایک دہائی کے بعد جم کیری کے ساتھ اینٹرنل سنشائن آف دی اسپاٹ لیس مائنڈ کی شوٹنگ کے دوران دوبارہ بیہوش ہوئیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسٹوڈیو کی روشنیوں کے نیچے گرم پانی سے بھرے ٹب میں لیٹنا تھا اس کے بعد جب میں کھڑی ہوئی اور باہر نکلی تو کہا کہ ’کیا کچھ پانی مل سکتا ہے؟ اور اس کے بعد بیہوش ہوگئی۔‘
واضح رہے کہ اداکارہ کی یہی دونوں فلمیں ان کی کامیابی کی ضمانت بن گئیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


