site
stats
انٹرٹینمںٹ

رمیز راجہ کی فلم: کترینہ کیف اور ماہرہ خان ایک ساتھ

لاہور: پاکستان کے سابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد فلم سازی کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ان کی فلم کرکٹ کے فروغ پر مبنی ہوگی اور اس کا مرکزی خیال کرکٹ کے ذریعہ دہشت گردی پر قابو پانا ہوگا۔

ان کے مطابق وہ اپنی فلم میں معروف بھارتی اداکار سنجے دت کو کاسٹ کر چکے ہیں۔ گو کہ انہوں نے ہیروئن کے لیے کسی اداکارہ کا انتخاب نہیں کیا، تاہم ان کی خواہش ہے کہ ان کی پہلی فلم میں ماہرہ خان اور کترینہ کیف جلوہ گر ہوں۔

ایک انٹرویو میں رمیز نے دونوں اداکاراؤں کو نہایت باصلاحیت قرار دیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ دونوں خوبصورت اداکاراؤں کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اپنی فلم کے بارے میں مزید بتایا کہ ان کی فلم ایکشن اور سسپنس پر مبنی ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top